مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کا واقعہ، بہار کے وزیر اعلیٰ کے خلاف کیس کر لیا گیا

ایک تقریب کے دوران بی جے پی کے اتحادی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے فائل فوٹو ایک تقریب کے دوران بی جے پی کے اتحادی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک تقریب کے دوران بی جے پی کے اتحادی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف قانونی کارروائی کروائی ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدیدار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایسے اقدامات ناصرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا۔

انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کی تذلیل قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store