گورنر خیبر پختونخوا نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے

گورنر خیبر پختونخوا نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق حاجی غلام علی نے لکھا کہ جو لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ عدالت جائیں گے تب ہی صحیح فیصلہ آئے گا۔

خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظوری کے بعد گورنر کو دستخط کے لیے بھیجا تھا، گورنر کے پی نے دستخط کیے بغیر بل پر اعتراضات لگا کر واپس سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر تنازع: بیرسٹرسیف کی غلام علی کو گورنر ہاؤس میں بند کرنے کی دھمکی

سپیکر نے گورنر کو ان کے اختیارات کے حوالے سے بل پر اپنا نوٹ لکھ کر واپس بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی اسمبلی سے منظور بل کے تحت 2008 سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store