پشاور میٹرو بس چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے: مریم نواز کا انوکھا بیان

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جو بھگت رہے ہیں، انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی۔

مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ ملین ٹری سونامی کا نعرہ لگا کر آئے وہ پہلے سے لگے ہوئے درختوں کی لکڑی بھی بیچ کر چلتے بنے، خیبرپختو نخوا کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے افسوس ہے اس انسان نے آپ کا بھلا نہیں سوچا، پشاور میٹرو بس چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، جو 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کرکے گئے تو وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بدترین مخالفین صرف سیاسی مخالف نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے، کیا یہ خیبرپختونخوا کا کلچر ہے کہ جلسوں میں خواتین پر آوازیں کسو، آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں، میں انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی، لیکن اعمال انسان کو بہت دور تک چھوڑ کر آتے ہیں، ساری زندگی قبر تک پیچھا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے نواز شریف مانسہرہ اور ہزارہ سے محبت کرتے ہیں، نوازشریف کی مانسہرہ سے محبت کا ثبوت ہے کہ انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کو آپ کی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے، اگر نواز شریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔

install suchtv android app on google app store