پشاور: بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور: بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 دہشتگرد ہلاک فائل فوٹو پشاور: بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد دہشت گرد تھے، واقعے میں 1 شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا، بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا اور اسے منتقل کرنے والے 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی دہشتگردوں کا تعلق پشاور سے ہے، یہ دہشتگرد سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، دہشتگردوں سے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سمیت 10 شدت ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ 8 اور 9 مارچ 2024 کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کیں جس میں 10 دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store