بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کے ریمانڈ 7 جولائی تک توسیع کردی

حریت رہنما یاسین ملک فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک

بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کا ریمانڈ سات جولائی تک مزید بڑھا دیا۔ بھارتی ادارے این آئی اے نے یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کیا تھا۔

بھارتی بدنام زمانہ نیشنل انوسٹی گشن ایجنسی کی قید میں حریت رہنما یاسین ملک کا ریمانڈ بھارتی عدالت نے سات جولائی تک بڑھا دیا ۔ یاسین ملک دلی کی تہاڑ جیل میں 22 فروری سےقید ہے۔ 9 اپریل کو دلی کی تہاڑ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

یاسین ملک سے تہاڑ جیل میں تمام سہولیات چھین لی گئی ہیں۔ یاسین ملک اس وقت سخت بیمار ہیں جن کا علاج بھی نہیں کروایا جارہا ہے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک سے ان کے اہلِ خانہ کے ملنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

install suchtv android app on google app store