بالی وڈ میں 'کنگ خان' کا لقب پانے والے اداکار شاہ رخ خان نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب ترین سال رہا ہے جس میں انہوں نے سال کے آغاز سے ہی ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے جنوری میں فلم ' پٹھان' سے ناصرف لوگوں کے دل جیتے بلکہ اچھا بزنس بھی کیا اس کے بعد فلم ' جوان' بھی ان کے مداحوں کو کافی پسند آئی۔ شاہ رخ خان کے سال 2023 کا اختتام ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم 'ڈنکی' سے ہوا جس نے بڑے پردے پر خوب دھمال مچایا اور ان تینوں فلموں نے مل کر ایک سال میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریڈ اینالسٹ رمیش بالا کا بتانا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔