افغانستان کے صوبے بدخشاں میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں مسافر طیارہ گر کر تباہ فائل فوٹو افغانستان کے صوبے بدخشاں میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

افغانستان کے صوبے بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

افغان پولیس کے مطابق طیارہ افغان ضلع زیبک کے توپ خانہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ مذکورہ مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے افغان پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری واضح نہیں ہو سکی ہے۔ افغان حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔

دوسری جانب روس کے محکمہ ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ازبکستان سے بھارت کے راستے ماسکو جانے والا چھوٹا چارٹر طیارہ ہفتے کی شام افغانستان کے مقام پر ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق روسی ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانسیسی ساختہ جیٹ طیارہ روس میں رجسٹرڈ تھا اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس میں عملے کے 4 ارکان اور 2 مسافروں سمیت 6 افراد سوار تھے۔

بھارت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ لاپتا ہونے والا طیارہ شیڈول کمرشل فلائیٹ یا بھارتی چارٹرڈ طیارہ نہیں تھا جب کہ اس بارے میں ’مزید تفصیلات موصول ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق روس جانے والا طیارہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گرا۔

 

install suchtv android app on google app store