ہاتھی کا گیٹ توڑ کر عدالتی احاطے میں گھسنے کی ویڈیو وائرل

ہاتھی کا  گیٹ توڑ کر عدالتی احاطے میں گھسنے کی  ویڈیو وائرل فائل فوٹو ہاتھی کا گیٹ توڑ کر عدالتی احاطے میں گھسنے کی ویڈیو وائرل

 بھارت میں ایک ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا۔

ہاتھی کے عدالت کے احاطے میں گھس کر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ہاتھی کوبھارتی شہر ہری دوار عدالت کے احاطے کے مین گیٹ کو دھکا دے کر کھولتے اور اندر داخل ہوتے دیکھا گیا۔

 ہاتھی نے عدالت کے احاطے کی دیوار کو بھی نقصان پہنچایا اور عمارت میں گھومتا رہا۔ ہاتھی کے کمرہ عدالت میں گھسنے سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی اور فوری طور پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔

 محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہاتھی کو خوف زدہ کرنے کے لیے ہوائی فائر کیے اور اسے واپس جنگل میں جانے پر مجبور کردیا۔

install suchtv android app on google app store