مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کا اغوا ڈراما نکلا

 کشمیر لائٹ انفنٹری کا سپاہی ایک ماہ کی تعطیلات پر اپنے گھر میں ہے۔ وزارت دفاع۔ فائل فوٹو کشمیر لائٹ انفنٹری کا سپاہی ایک ماہ کی تعطیلات پر اپنے گھر میں ہے۔ وزارت دفاع۔

بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے اپنے گھر سے 4 مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔

بھارتی دفاع کے ترجمان نے ٹویٹ میں اپنے ہی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بھارتی فوجی محمد یاسین محفوظ ہے اور تعطیلات منانے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ضلع بڈگام میں اپنے گھر میں موجود ہے۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے اسی سپاہی کے اغواء کی خبر پر بغیر تحقیق کیے آسمان سر پر اُٹھایا ہوا تھا، شر انگیزی کی انتہا کرتے ہوئے کسی نے بھی خبر کی تصدیق کے لیے اہل خانہ یا محکمے سے رابطہ کرنے کی زحمت تک نہیں کی اور ٹی وی چینلز پر الزامات کی بچھاڑ کرنے لگے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارتی میڈیا کو جھوٹ پکڑا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی کی داستانیں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوتی آئی ہیں لیکن بے لگام بھارتی میڈیا کشیدگی اور تناؤ میں اضافے کرنے والے اوچھی حرکات سے باز نہیں آیا۔

install suchtv android app on google app store