ٹورازم اتھارٹی کا قیام سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے: وزیراعظم آزاد جموں کشمیر

سردار تنویرالیاس خان فائل فوٹو سردار تنویرالیاس خان

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے کہا کہ ٹورازم اتھارٹی کا قیام سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ نہ صرف خطے کی معاشی صورتحال کو بہتر کرے گا بلکہ بےروزگاراور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے ان گنت مواقع بھی فراہم کرےگا۔ وزیراعظم آزادجموں کشمیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹورازم کوریڈور پروجیکٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اس میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر حکومت کی جانب سے مقامی آبادی اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سیاحوں کی تفریحی مقامات تک باآسانی رسائی کےلیے حکومت نے اقدامات تیز کردئیے ہیں۔

اس کےعلاوہ دریاؤں اورجھیلوں کے کنارے نئے سیاحتی اور تفریحی مقامات قائم کئے جائے گے تاکہ سیاحت کو مزید آگے لے جایا جاسکے۔ انھوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی ایسا منصوبہ جو جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کو نقصان پہنچائے،اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store