راولاکوٹ میں سکول وین حادثے میں 3 بچے جاں بحق

ٖحادثہ فائل فوٹو ٖحادثہ

ضلع پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں ایک اسکول وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔


راولاکوٹ میں کھائیگلہ کے قریب تولی پیر روڈ پر اسکول وین کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق، جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید راولاکوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہائی ایس اسکول وین ایک لوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، جس کے باعث وہ کھائی میں جا گری۔

اطلاعات کے مطابق وین میں 30 کے قریب طلبہ طالبات سوار تھے، حادثے میں کئی بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store