جموں وکشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

  • اپ ڈیٹ:
اقوام متحدہ فائل فوٹو اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے قونصلر بلال چوہدری نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا جموں وکشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں، بار بار غلط دعویٰ کرنا قانونی حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا۔


اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کےقونصلر بلال چوہدری نے چوتھی کمیٹی میں پاکستان کیجانب سےجواب کاحق استعمال کرتے ہوئے بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔

پاکستانی قونصلر نے کہا کہ سال بہ سال بھارت اس فورم پر غلط موقف پیش کرتارہاہے، جموں وکشمیربین الاقوامی طور پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے ، جموں وکشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں، بار بار غلط دعویٰ کرنا قانونی حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا۔

بلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے جموں و کشمیرکوتسلیم کیاہےکہ وہ متنازعہ علاقہ ہے، ریاست جموں و کشمیر کاحتمی تصفیہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کیاجائے اور غیر جانبدارانہ رائےشماری سےلوگوں کی مرضی کےمطابق تصفیہ کیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےجموں وکشمیرکےلوگوں کی جھوٹی داستان بیچنےکی کوشش کی ، اس دہشت گردی کاخود جائزہ لینےکی ضرورت ہے ، جائزہ لیاجائےتاکہ مقبوضہ علاقے میں مزاحمت کے پیچھے وجوہات کو تلاش کیا جاسکے۔

پاکستانی قونصلر نے کہا کہ بھارت کی بےرحمی آزادی کی تحریک کی اصل وجوہات ہیں، قتل عام، عصمت دری ہندوستانی مقبوضہ کشمیرمیں تحریک کی وجوہات ہیں۔

کشمیرمیں بھارتی جرائم کی فہرست طویل ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں بھارت اورپاکستان دونوں قبول کرتےہیں، وہ 21اپریل 1948کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر پابند ہیں۔

جموں و کشمیر میں بلا تفریق رائےشماری کا مطالبہ کیاگیا، حق خود ارادیت سےانکار کمیٹی میں بحث کےلیے اہم مسئلہ ہے۔

تنگ سیاسی وجوہات کی وجہ سے بھارت تحریک کو دہشت گردی قرار دیتاہے، یہ ایک جھوٹ ہےجوانسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کو کمزور کرتا ہے، آپ عالمی برادری کودھوکہ دیکر حق خود ارادیت کی جدوجہدکوبدنام کرناچاہتےہیں۔

بھارت الفاظ کے پیچھے نہیں چھپ سکتا، بھارت مقامی لوگوں کےمکمل خاتمےکویقینی بنانا چاہتاہے، بھارت کشمیری عوام کے حقوق کوسلب کرتا رہاہے، اقوام متحدہ کےپاس مسئلہ کشمیر پربات چیت کرنےکی ذمہ داری بھی ہے۔

install suchtv android app on google app store