آزاد کشمیر انتخابات، تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر

  • اپ ڈیٹ:
آزاد کشمیر انتخابات، تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر فائل فوٹو آزاد کشمیر انتخابات، تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر کو بھی ایل اے 33 مظفر آباد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی خان نے انہیں 26 ہزار 474 ووٹ کے کر کامیابی حاصل کی۔
اب تک کے 45 حلقوں میں سے 25 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 18، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی 3، 3 جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 17 باغ 4 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 30085 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل ن لیگ کے چوہدری محمد عزیز نے 25421 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی ون کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 19 پونچھ اور سدھنوتی 2 کے تمام 149 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے سردار عامر الطاف خان 13413 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابلپی پی کے سعود بن صادق نے 12517ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8205 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے طاہر انور خان 6065 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

حلقہ ایل اے 24 پونچھ اور سدھنوتی 7 کے تمام 179 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار فہیم اختر ربانی 28103 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سردار فاروق احمد طاہر نے 24103 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 18870 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے راجہ محمد الیاس 13294 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد 13337 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 10557 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد 4 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری محمد رشید 18068 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل ن لیگ کے مصطفیٰ بشیر عباسی 10316ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 34 جموں ون کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 16885 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3، تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق نے 20467 ووٹ لیے۔

ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 173 پولنگ اسٹیشنزکےغیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت تحریک انصاف کے محمد اکمل سرگالہ 25963 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے محمد صدیق چوہدری نے 24508 ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 14143 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے ذیشان علی 8740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40کشمیر ویلی ون سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 پنجاب کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان 2326 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے اور پیپلزپارٹی کے شبیرعباس میر166 ووٹ لےکر تیسرےنمبرپررہے۔

حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔

اسی طرح ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 1163 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45کشمیرویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےعبدالماجد خان 3138 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

انتخابات کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹررجسٹرڈ ہیں، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

install suchtv android app on google app store