وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے استعفے کو چند اہم شرائط کے ساتھ مشروط کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے اپنے حامی وزراء اور اسمبلی اراکین کے لیے ترقیاتی فنڈز اور زیر تکمیل منصوبوں کے تسلسل کی ضمانت طلب کی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی آئندہ عام انتخابات سے قبل فنڈز کی فراہمی برابری کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اس تحریک کے لیے 36 اراکین کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں حکومت کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب چوہدری انوار الحق نے بھی تاحال وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر نمبرز پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔