وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی صدر میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں، متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
