وزیراعظم شہباز شریف عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ’’ وزیراعظم صحت کارڈ ‘‘ کا اجرا کردیا۔ یہ اجرا انہوں نے اسلام آباد میں دوران تقریب کیا۔ وزیراعظم صحت کارڈ پر اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے شہریوں کو شناختی کارڈ پر صحت کی مفت سہولتیں ملیں گی۔ نئے پروگرام کی مدت 30 جون 2027 تک رکھی گئی ہے، کارڈ پر آج سے ملک کے 640 نجی و سرکاری اسپتالوں میں صحت کی سہولتیں مفت ملیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔
وزیراعظم صحت کارڈ پر اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے شہریوں کو شناختی کارڈ پر صحت کی مفت سہولتیں ملیں گی۔ نئے پروگرام کی مدت 30 جون 2027 تک رکھی گئی ہے، کارڈ پر آج سے ملک کے 640 نجی و سرکاری اسپتالوں میں صحت کی سہولتیں مفت ملیں گی۔
صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ سب کے لیے اہم دن ہے کہ صحت کی سہولتیں، جو کہ ہر فرد کا حق ہے، اس کو اس کی دہلیز پر پہنچائی جائیں۔ اس حوالے سے ایک قدم آج لیا جا رہا ہے، یہ قدم اس اسکیم کی یاددہانی بھی ہے جس کا اجرا میرے قائد نواز شریف نے 2016 میں کیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ صوبوں میں بڑی تیزی کے ساتھ یہ سہولت عوام تک پہنچی، صحت سے زیادہ زندگی میں اور کوئی چیز قیمتی نہیں ہے، صحت ہوگی تو آپ تعلیم حاصل کر سکیں گے، باوقار روزگار حاصل کر سکیں گے، صحت ہوگی تو آپ مخالفین کو شکست فاش دے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے صحت کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے، اس کے لیے وزیر صحت کا مشکور ہیں۔ یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ پاکستان میں اشرافیہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ہر ملک میں اپنا اور اپنے بچوں کا مہنگا ترین علاج کر سکتے ہیں، لیکن عام آدمی کی مشکل ہے، کوئی ان کے سر پر دست شفقت دینے والا نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت اور علاج کا حق ہر پاکستانی کا ہے، بلا تفریق علاج سب کا حق ہے، اس پر ہم جتنی بھی توجہ دیں گے کم ہوگی۔ امید ہے کہ وزیر صحت، سیکریٹری صحت تھرڈ پارٹی کے ذریعے علاج یقینی بنائیں گے، یہ پروگرام پوری تیزی کے ساتھ رواں دواں ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں بھی یہ پروگرام شروع کریں گے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا، پنجاب میں یہ پروگرام زور و شور سے جاری ہے، بلوچستان میں بھی یہ پروگرام شروع کریں گے۔