قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنا ناگزیر ہوچکا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ،خیبرپختونخوا میں قیام امن ناگزیر ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ورکشاپ میں خیبر پختونخوا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اہم ترین اور اسٹریٹیجک صوبہ ہے۔

خیبرپختونخوا کی عوام اور سکیورٹی فورسز نے امن کیلئے قربانیاں دیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا ہمیشہ فرنٹ لائن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے لاکر پاکستان میں ہزاروں لوگوں کو کس نے بسایا؟ کون لوگ تھے جنہوں نے سوات سے سینکڑوں دہشت گردوں کو رہا کیا؟

install suchtv android app on google app store