باغ آزاد کشمیرضمنی انتخاب؛ پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیا القمر نے میدان مار لیا

باغ آزاد کشمیرضمنی انتخاب؛ پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیا القمر نے میدان مار لیا فائل فوٹو باغ آزاد کشمیرضمنی انتخاب؛ پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیا القمر نے میدان مار لیا

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 15 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔ سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی باغ کی نشست ایل اے 15 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیا القمر 22619 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق منہاس 17 ہزار 321 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ ضمیر 4 ہزار 603 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیا القمر 5 ہزار 257 کے فرق سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

باغ کی نشست ایل اے 15 پر پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک ہوئی، جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے پرپی پی پی آزاد جموں کشمیر کی قیادت اور امیدوار ضیا القمر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پر ایک مرتبہ پھراعتماد کرنے پرآزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store