وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق فائل فوٹو وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے مطابق نیلم میں پھلاؤی کے مقام پر سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں 12 سیاحوں سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں ایک کنڈیکٹر اور ایک ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ڈی ڈی ایم اے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں سوار 3 زخمیوں اور ایک لاش کو نکال لیا گیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں اور لاپتہ افراد میں سے 12 کا تعلق لاہور سے ہے جو ایک ہی خاندان کے ہیں۔

پاک فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store