آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج کردی

سردار تنویر الیاس فائل فوٹو سردار تنویر الیاس

آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی، آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اپیل کے ٹائیٹل پر وزیر اعظم لکھاہے وہ وزیر اعظم نہیں وزیر اعظم تھے، یہ سپریم کورٹ ہے،ک وئی مذاق نہیں۔ کل نئی اپیل دوبارہ لے کر آئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیدیا تھا۔ آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں سزا سنائی، وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدالت برخاست ہونے تک علامتی سزا بھی سنائی گئی۔

عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ دیا۔ آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تنویرالیاس کی نااہلی کے بعد خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم بن گئے۔ صدرآزادکشمیر کی ہدایات پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store