دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں فائل فوٹو دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت اس تجدید عہد کے ساتھ منارہے ہیں کہ بھارتی تسلط سے تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جدوجہد آزادی کو جاری رکھا جائے گا۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے آج یوم حق خودارادیت منانے کی اپیل کی گئی ہے اور اسی مناسبت سے کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو ان وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے جو اس نے 74 سال قبل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store