وادی نیلم: جیپ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

  • اپ ڈیٹ:
وادی نیلم میں جیپ گہری کھائی میں جا گری فائل فوٹو وادی نیلم میں جیپ گہری کھائی میں جا گری

وادی نیلم میں جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاگراں روڈ پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ مقامی لوگوں نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

جیپ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے جن کی ڈیڈ باڈیز نکال لی گئی ہیں ۔ زخمیوں کو ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کیا گیا۔

گاڑی کا حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔حادثہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو آبائی گھر مٹو پہنچا دیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store