وادی نیلم: چیتے کے حملے میں 2 نوجوان جاں بحق

وادی نیلم: چیتے کے حملے میں 2 نوجوان جاں بحق فائل فوٹو

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں چیتے کے حملے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

وادی نیلم میں چیتے کے حملے میں دو بھائی مارے گئے۔ واقعہ ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام کے قریبی ڈھوک میں پیش آیا۔

چیتے کے حملے میں جاں بحق نوجوانوں کا تعلق پالڑی گاوں سے ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں نوجوان قریبی جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔

جانبحق ہونے والے قدیر احمد کی عمر بیس سال اور منیر احمد کی عمر سولہ سال ہے۔ چیتے کے حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

install suchtv android app on google app store