آزاد کشمیر: پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید

آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ آزاد کشمیرکے علاقے باغ کے قریب پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شہدا کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت فوجی حکام شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے، شہداء کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائےگی۔

install suchtv android app on google app store