پاک فوج کی جانب سے عراقی فوجی دستوں کیلئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت کا کامیاب انعقاد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراقی فوج کے دستوں نے خصوصی فوجی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراقی فوج کے دستوں نے خصوصی فوجی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی

پاک فوج کی جانب سے عراقی فوجی دستوں کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراقی فوج کے دستوں نے خصوصی فوجی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی، پاکستان آرمی نے 24 ستمبر سے 29 نومبر کے دوران نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر میں عراقی فوج کے دستوں کے لئے خصوصی فوجی تربیت کا انعقاد کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 446 اہلکاروں کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب 29 نومبر کو منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام اور عراق کے فوجی نمائندوں نے شرکت کی۔

دونوں ممالک کے فوجیوں نے تربیت کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ، آپریشنل مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا، تربیتی پروگرام انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو بڑھانے، حکمت عملی کی مشقوں، اور مربوط مشن کی منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز تھی۔

اعلامیے کے مطابق تربیت کے تمام مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کئے گئے، جس سے پاکستان اور عراق کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور علاقائی سلامتی اور باہمی دفاعی تیاریوں کے لئے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store