وزیراعظم کا پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت، ن لیگ کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔ ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنےکا فیصلہ کیا ہے، ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کیلئے ووٹ دیں گے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں، مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں حکومت سازی کےمعاملےپرپیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنےکا فیصلہ کیا ہے، ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کیلئے ووٹ دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری روایات اور اقدارکومقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔

وزیراعظم کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن کا ہوگا: بلاول

دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بیان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق بیان پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جی بی میں اکثریت کو تسلیم کرنا جمہوری روایت کا تسلسل ہے، وزیراعظم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اتفاق رائے کے نتیجے میں گورنر جی بی اور ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت میں تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔

install suchtv android app on google app store