دیامر بھاشا ڈیم: تجربہ کامیاب، صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا

دیامر بھاشا ڈیم: تجربہ کامیاب، صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا فائل فوٹو دیامر بھاشا ڈیم: تجربہ کامیاب، صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا

ملکی خوشحالی اور استحکام کا ضامن دیامر بھاشاڈیم منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن ہے، واپڈا نے صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رخ ٹنل کی جانب موڑ دیا۔ وزیر اعظم اگلے چند روز میں اہم پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے۔

ڈیم کی تعمیر میں مصروف عمل واپڈا نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے صدیوں سے بہتے قومی دریا ”انڈس ریور“ کا رخ موڑ دیا۔

اب دریائے سندھ ایک کلومیٹر سرنگ اور 800 میٹر لمبی نہر سے ہوتا ہوا دوبارہ اپنے اصل روٹ میں شامل ہوگا۔

نگران وزیر اعظم اس اہم پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اگلے چند روز میں دیامر بھاشا ڈیم سائیٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

ڈیم پر جاری کاموں کا جائزہ لینے اور وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر چئیرمین واپڈا انجینئیر لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی بھی ایک روزہ دورے پر ڈیم ایریا پہنچ گئے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے سے 8.1 ملین ایکڑ سیلابی پانی ذخیرہ ہونے کے ساتھ 4500 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی بھی حاصل ہوگی، جبکہ ایک ملین ایکڑ سے زائد اراضی بھی سیراب ہوگی۔

install suchtv android app on google app store