اسکردوایئرپورٹ پر برفباری کے بعد رن وے کلیئر کر دیا گیا

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

دنیا کے بلند ترین اسکردو ایئرپورٹ سے برف ہٹا کر رن وے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

اسکردو ایئرپورٹ کا رن وے برف باری کے باعث بند تھا جسے اب صاف کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ طیاروں کی لینڈگ اور ٹیک آف کے لیے مکمل فعال ہوگیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ہنگا می بنیاد پر8گھنٹے میں رن وے اور اپرین ایریاز کو کلیئر کیاگیا۔ ایئرپورٹ پر6انچ برف پڑنے سے رن وے اور اپرن ایریاز مکمل بند تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے اسکردو ایئرپورٹ اور اطراف میں ہنگامی بنیادوں پر کام جاری جاری ہے۔

سی اے اے عملہ ٹریکٹر اور باب کیٹ کے ذریعے رن وے کو کلیئر کر رہا ہے۔ اسکردوایئرپورٹ طیاروں کی لینڈگ ار ٹیک آف کیلئے مکمل فعال ہوگیا ہے۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ ایئرلائن موسم کی صورت حال دیکھ کر فلائٹ آ پریٹ کرسکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store