موسم کی خرابی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اسکردو ایئرپورٹ پر پھنس گئے

عمران اسماعیل فائل فوٹو عمران اسماعیل

موسم کی خرابی کے باعث گورنر سندھ عمران اسماعیل اسکردو ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

خراب موسم کی وجہ سے اسکردو سے اسلام آباد کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا ‏شکار ہے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی فیملی کے ہمراہ پرواز میں ہیں۔

طوفان کے باعث پرواز کو 3 گھنٹے سے اسکردو ایئرپورٹ پر روکا ہوا ہے۔ پی ‏کے 6454 میں گورنر سندھ سمیت 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث کراچی سےاسلام آباد آنے والی پرواز ‏کو لاہور اتار دیا گیا ہے جب کہ گلگت، اسکردو کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پشاور میں موسم کی خرابی، آندھی اور طوفان کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ‏ہے، پشاور آنے والی پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی اور ان کا رخ موڑ دیا گیا۔

شارجہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا رخ لاہور کیلئےموڑ دیا گیا جب کہ ابوظبی سے ‏پشاور آنے والی پرواز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store