وزیراعظم اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے گفتگو

وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا کی صورت حال ،پولیو کے خاتمے کی مہم اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا،بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے،کورونا کے باوجود ملک میں پولیو کے خاتمے کی بھرپور مہم جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store