دنیا کے امیرترین شخص اورسافٹ ویئر بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ12 سال بعد یعنی 2035 تک دنیا میں کوئی ملک غریب نہیں رہے گا۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس بانی بل گیٹس کا خط پڑھ کر سنایا گیا ،جس میں انہوں نے کہا کہ امیر ممالک کے اہم منصوبوں اور ایجادات کو استعمال کرنے کی بدولت 2035 تک دنیا میں کوئی ملک غریب نہیں رہے گا۔
مائیکروسافٹ کے بانی نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ کم یا درمیانی آمدنی والے ممالک اپنے امیر پڑوسی ممالک سے میڈیکل کے شعبے میں نئی ویکسین، زراعت میں بہتر بیج سے زیادہ پیداوار اور ڈیجیٹل انقلاب جسے معاملات کو سیکھیں گے،اسی طرح دیگر اور شعبوں میں بھی جدید تبدیلیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کم آمدنی والے ممالک نئی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
خط کے مطابق بل گیٹس کےکا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت پہلے سے بہتر حالت میں ہے، میں کافی پُر امید ہوں اور پیش گوئی کرسکتا ہوں کہ 2035 تک دنیا میں کوئی ملک غریب ملک نہیں رہے گا۔
یادرہے کہ بل گیٹس 2014 میں بھی ایسا ہی ایک دعویٰ کرچکے ہیں ، جس میں انہوں نے کہا تھاکہ 2035 تک 70 فیصد سے زائد ممالک کی فی کس آمدنی آج کے چین اور 90 فیصد کی آمدنی آج کے بھارت سے زیادہ ہوگی۔