بل گیٹس کی ٹھیلے پر چائے پینے کی ویڈیو وائرل

بل گیٹس کی ٹھیلے پر چائے پینے کی ویڈیو وائرل اسکرین گریب بل گیٹس کی ٹھیلے پر چائے پینے کی ویڈیو وائرل

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور چائے والے کی چائے پینے پہنچ گئے۔

بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور ڈولی چائے والے کے ٹھیلے پر جاکر اس کی چائے پی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

بل گیٹس نے یہ ویڈیو ڈولی چائے والے کے ساتھ بنائی ہے جس کے منفرد انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جب کہ بل گیٹس نے بھی اس کے منفرد انداز کو سراہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی چائے والے نے اپنے مخصوص انداز سے بل گیٹس کو چائے بناکر پیش کی۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Bill Gates (@thisisbillgates)

بل گیٹس نے ویڈیو میں چائے والے کے منفرد انداز اور بھارت میں اس طرح کی اختراع کا تذکرہ کیا۔

install suchtv android app on google app store