پاکستان اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان پاکستان ڈیجیٹل اسٹیک پر مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ طے پاگیا

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان پاکستان ڈیجیٹل اسٹیک پر مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ طے پاگیا فائل فوٹو پاکستان اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان پاکستان ڈیجیٹل اسٹیک پر مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے درمیان پاکستان ڈیجیٹل اسٹیک پر مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ طے پاگیا ہے یہ ایم او یو پاکستان میں انسٹنٹ پے، منٹ سسٹم راست کی کامیابی کے بعد فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر منصوبہ کیلیے مسلسل معاونت کو تقویت دے گا۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے گلوبل گروتھ اینڈ اپرچیونٹی ڈویژن بل اور ملینڈا گیٹس کے سی ای او نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان ڈیجیٹل اسٹیک پر گفتگو کی گئی جو راست کی نیکسٹ جنریشن کا سپورٹڈ ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر (ڈی پی آئی) ہے جسے پاکستان بی ایم جی فانڈیشن کی مدد سے متعارف کروا سکتا ہے ملاقات کے بعد وزارت خزانہ حکومت پاکستان اور بی ایم جی ایف کے درمیان پاکستان ڈیجیٹل اسٹیک پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

مزید برآں وزیر خزانہ کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی پروگراموں کو شراکت دار ملکوں کے منفرد اقتصادی تناظر کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

ٹویٹ کے مطابق انہوں نے مراکش میں آئی ایم ایف وعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ کے تعاون سے چلنے والے پروگراموں کو کارآمد بناناکے موضوع پر ایک اہم تقریب میں شرکت کی مالی معاملات میں اپنے وسیع تجربے اور اقتصادی امور میں اپنی قیادت کی بنیاد پرڈاکٹر شمشاد اختر نے حکومتوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے درمیان موثر تعاون کو یقینی بنانے کے لیے اپنے نقطہ نظر بیان کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان پرعزم،جامع حکمت عملی اور اقدامات اٹھا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store