عثمان بزدار کو پہلے ٹیسٹ کیا اس کے بعد وزیراعلیٰ بنایا، وزیراعظم

عثمان بزدار کو پہلے ٹیسٹ کیا اس کے بعد وزیراعلیٰ بنایا، وزیراعظم فائل فوٹو عثمان بزدار کو پہلے ٹیسٹ کیا اس کے بعد وزیراعلیٰ بنایا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے قبل ٹیسٹ کیا تھا، اور پاس ہونے پر ان کو عہدہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیر کو ملتان میں ملتان سیکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے شہباز شریف کا نام لیے بغیر ان سے عثمان بزدار کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی دیکھنی ہے تو دیکھیں کس نے جائیدادیں بنائیں اور کس نے کمزور طبقے کو اوپر اٹھایا۔
انہوں نے شہباز شریف کو ہالی وڈ ایکٹرز سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی وہ نئی نئی ٹوپیاں پہنتے اور کبھی بوٹ لیکن ان کے مقابلے میں ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی بہتر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میرے ذہن میں خاکہ تھا ان لوگوں کے لیے جو جی ٹی روڈ سے کام کے لیے لاہور آتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے ذہن میں ان کے لیے جو پناہ گاہ کا خیال تھا، اس سے عثمان بزدار کو آگاہ کیا تو انہوں نے دنوں میں پناہ گاہ بنا دی۔


وزیراعظم نے پنجاب کے وزیراعلیٰ پر تنقید کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی اہلیت پر اعتراض کرنے والے ان کے ڈھائی سال کے دور حکومت کا شہباز شریف کے دور حکومت سے موازنہ کر کے دیکھ لیں۔


عمران خان کے مطابق ’انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے، ان لوگوں کی طرح نہیں جنہوں نے اربوں روپے اپنی تشہیر پر لگائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عثمان بزدار درست طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر اس امر کا تذکرہ کیا کہ وہ کیوں سیاست میں آئے.

install suchtv android app on google app store