فواد چوہدری کا انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان، رانا ثنااللہ بھی میدان میں آگئے

فواد چوہدری کا انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان، رانا ثنااللہ بھی میدان میں آگئے فائل فوٹو فواد چوہدری کا انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان، رانا ثنااللہ بھی میدان میں آگئے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمے کے اعلان کے بعد ن لیگ کے مرکزی رہنما کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری دیر نا کریں میرے خلاف مقدمہ درج کروائیں، فواد چوہدری میرے خلاف مقدمے میں مدعی خود بنیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سعد رضوی کے بیانات کا میرے بیانات اور عمران خان کے بیانات سے موازنہ کروائیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ درج کروانے کے اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store