وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک روانی سے جاری ہے، جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظرکی اجازت ہوتی ہے۔ حکومت کو بزور طاقت بلیک میل کوئی نہیں کرسکتا۔
پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے،جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلےبلیک میل ہوئ نہ آئندہ ہوگی جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہےلیکن آپ حکومت کوبزورطاقت بلیک میل کوئ نہیں کرسکتا، پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2021
انہوں نے کہا کہ پولیس اور اداروں پر تشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت اور ناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہئے۔