حکومت نے آئین اور پارلیمنٹ کے مفادات سے کھیلنا شروع کر دیا، احسن اقبال

حکومت نے آئین اور پارلیمنٹ کے مفادات سے کھیلنا شروع کر دیا، احسن اقبال فائل فوٹو حکومت نے آئین اور پارلیمنٹ کے مفادات سے کھیلنا شروع کر دیا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ناہلی نے ملک کو برائے فروخت پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے دو مرتبہ منی بجٹ پیش کیا۔ حکومت نے آئین اور پارلیمنٹ کے مفادات سے کھیلنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے چھید والی کشتی تیرتی رہے چاہے ملک کے مفادات کا سودا کرنا پڑے۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرئے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ہمیں کشمیر پر لیکچر دیا کرتے تھے لیکن اب بھارت سے اناج درآمد کرنے کی سمری ہوائی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کیا بھارت نے کشمیر کو ضم کرنے کا قدم واپس لے لیا ہے؟ کیا بھارت نے اب کشمیر سے 370 آرٹیکل واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت تین وزیر خزانہ بدل چکی ہے اور اس وزیر اعظم کو پتا ہی نہیں کہ خارجہ پالیسی کیسے چلنی ہے۔ حیران ہوں ایسا وزیر اعظم پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ حکومت اپنی ناکامی کی قیمت پاکستان سے وصول کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کو تباہ کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو اقتدار سے دورنہ کیا جاتا تو آج 100 ارب ڈالر سی پیک کے ذریعے آچکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر چھین کر ملک نالائق کے حوالے کر دیا گیا اور اب ہم تین سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں مسلم لیگ ن چھوڑ کر گئی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں سی پیک مخالف حکومت مسلط کر دی گئی اور سی پیک کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔ تین سال میں صرف یہ کہا گیا کہ سی پیک اتھارٹی بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو گروی رکھنے کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کا سودا ہے۔ اسٹیٹ بینک پارلیمان کو نہیں بین الاقوامی اداروں کو جواب دہ ہو گا۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت نے ٹیکس لگا دیے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 73 کے مطابق کوئی بھی منی بل ہو وہ قومی اسمبلی سے شروع ہو گا۔

install suchtv android app on google app store