وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر چلنے والاچیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہو رہا ہےجس پر حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
