پی ڈی ایم کی تحریک اوپر نہیں جا رہی کیونکہ ان کا بیانیہ ہی ریاست مخالف ہے، اعجاز شاہ

پی ڈی ایم کی تحریک اوپر نہیں جا رہی کیونکہ ان کا بیانیہ ہی ریاست مخالف ہے، اعجاز شاہ فائل فوٹو پی ڈی ایم کی تحریک اوپر نہیں جا رہی کیونکہ ان کا بیانیہ ہی ریاست مخالف ہے، اعجاز شاہ

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دن کا 70 فیصد حصہ مہنگائی پر قابو پانے میں صرف کرتے ہیں۔

یونیورسٹی لاہور میں انسداد منشیات کے حوالے سے تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اوپر نہیں جا رہی کیونکہ ان کا بیانیہ ہی ریاست مخالف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں لوگ نہیں آئے جس کی وجہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ہی ہے۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دن کا 70 فیصد وقت مہنگائی پر قابو پانے پر صرف کرتے ہیں، چینی کی قیمت پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اصلاحات بھی کرنا چاہتے ہیں لیکن سارا کچھ این آر او کی نذر ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سوچ سیاسی ہے، اب یہ جماعت ووٹ جمع کر لے اور ان ہاؤس تبدیلی لے آئے، کسی ادارے کو کہنا کہ حکومت گرائے یہ غیر جمہوری سوچ ہے۔

install suchtv android app on google app store