جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

جماعت اسلامی کا جلسہ فائل فوٹو جماعت اسلامی کا جلسہ

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام پر ظلم کے خلاف چاروں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دیے جائیں گے، 8،9،10 ستمبر کو رحیم یار خان، لیہ، مظفرگڑھ میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو فیصل آباد 21 اور 22 کو راولپنڈی اور ملتان میں دھرنے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے اور توانائی سیکٹر پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے ورنہ احتجاجی تحریک پرامن اور آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کر جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر لادنے کی بجائے مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے، ہزار ارب کے لگ بھگ بجلی چوری اور لائن لاسز ختم کیے جائیں۔

install suchtv android app on google app store