پرائیویٹ سکولوں کو سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم کا اہم بیان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز 15 ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔ فائل فوٹو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز 15 ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔

پرائیویٹ سکولوں کو سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے اگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز 15 ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم تعلیم شفقت محمود سے صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس دوران تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں کی بندش سے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ بچوں کا قیمتی سال ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو10اگست سے اساتذہ اور تعلیمی سٹاف بلانے کی اجازت ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ سٹیٹ بینک سے نجی تعلیمی اداروں کوقرض دلائے جانے کی سفارش بھی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store