دیامر میں تعلیم دشمن عناصر نے گرلز سکول کو نذر آتش کردیا

دیامر میں تعلیم دشمن عناصر نے گرلز سکول کو نذر آتش کردیا فائل فوٹو دیامر میں تعلیم دشمن عناصر نے گرلز سکول کو نذر آتش کردیا

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے داریل بروگی میں تعلیم دشمن عناصر نے گرلز سکول کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے رات گئے ضلع دیامر کے علاقے داریل بروگی میں گرلز سکول آگ لگادی اور چوکیدار کو اغوا کیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  داریل میں گرلز مڈل سکول کو آگ لگانے والے افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ 

واضح رہے 2018 میں دیامر ہی کے مضافاتی علاقوں تانگیر، ہوڈر، کھنبری، جگلوٹ، گلی بالا اور گلی پائن سمیت متعدد جگہوں پر 12 مختلف سکولوں کو تعلیم دشمن عناصر نے آگ لگائی تھی۔ 

install suchtv android app on google app store