رویت ہلال کےبغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر قبلہ ایاز

 رویت ہلال کےبغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر قبلہ ایاز فائل فوٹو رویت ہلال کےبغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹر قبلہ ایاز

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ رویت ہلال کےبغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان تنازع ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کے بغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جاسکتا لہٰذا ٹیکنالوجی کے استعمال اور رویت ہلال کمیٹی دونوں کو لے کر آگے بڑھا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیش گوئی کی تھی کہ ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 20 جولائی کو رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوچکی ہے اور 21 جولائی کو پاکستان اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا اور وفاقی وزیر کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔

تاہم فواد چوہدری اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ ذوالحجہ کا چاند ہوچکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدھ کی شام کو چاند دیکھ کرسب کو اندازہ ہوگا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے، فیصلہ کابینہ اور عوام کو کرنا ہے کہ وہ جدت اپنائیں یا پرانی روایت پر قائم رہیں۔

install suchtv android app on google app store