خواتین کو بغیر محرم حج پر جانے کی مشروط اجازت دیدی گئی

خواتین کو بغیر محرم حج پر جانے کی مشروط اجازت دیدی گئی فائل فوٹو خواتین کو بغیر محرم حج پر جانے کی مشروط اجازت دیدی گئی

اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے مطابق فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق شریعت میں خاتون کے بغیر محرم کےحج کی گنجائش موجود ہے۔

کونسل کے مطابق محرم کے بغیر خاتون کیلئےحج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے، وزارت مذہبی امور نےخواتین کے محرم کے بغیر حج کے معاملے پر کونسل سے رائے طلب کی تھی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہےکہ وہ عورت بغیر محرم حج کیلئے جاسکتی ہے جس کے والدین یا شوہر اجازت دیں جب کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم میسر نہ ہونے پر عورت پرحج فرض نہیں، ایسی عورت جسے قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جاسکتی ہے۔

کونسل کے مطابق وہ عورت جسے سفر اور دوران کسی فساد یا خطرےکا اندیشہ نہ ہو وہ بغیرمحرم حج پر جاسکتی ہے، وہ عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارت مذہبی امور چھان بین کرے، گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کر لینے کے بعد ہی عورت کو حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔

حج پر کون سی عمر کی خواتین کو آنے کی اجازت نہیں؟

15 جون 2022 کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

نئے حکم نامے میں سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا تھا۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم لازمی قرار دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store