پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی فائل فوٹو مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے جب کہ مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی جامع مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے ہیں۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں جس کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو بھلا کو عید سعید کی مبارک باد پیش کی۔

عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی آمد پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی رمضان المبارک کی عبادات کو قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر ہمدردی، بھائی چارے، سخاوت اور معاشرے میں امن و خوشحالی کیلئے اپنی رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے، معاشرے میں اپنے معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو انکی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی پوری قوم سے یہ اپیل کرونگا کہ مہنگائی اور ملکی معاشی حالات کے پیشِ نظر، صاحبِ ثروت لوگ اپنے اردگرد موجود ایسے لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں جو معاشی طور پر کمزور ہیں۔

وزیراعظم نے عید الفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ملک کے امن اور سلامتی کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا کے مسلمانوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ غاصب قوتوں کے ہاتھوں ظلم و جبر کا شکار اپنے نہتے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

install suchtv android app on google app store