ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی فائل فوٹو مرکزی رویت ہلال کمیٹی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی۔ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہ ہونے کے حوالے سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے باضابطہ اعلان کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان عمر بٹ کا کہنا تھا کہ دیگر زونل اور ضلعی کمیٹیاں بھی اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد کیا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل 2023 کی شام یعنی 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا تھا کہ موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف/جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

عید الفطر اسلامی کیلنڈر میں ایک اہم تہوار ہے، جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔

پوری دنیا کے مسلمان ایک مہینہ روزے رکھتے ہیں جس کے بعد عید کی تقریبات خود پر عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

رواں سال پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی جب کہ حکومت نے پہلے ہی 21 اپریل سے 25 اپریل تک عید کی پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store