بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب، ایک اور بھارتی آلہ کار قانون کی گرفت میں آ گیا

بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا ایک اور ثبوت ہاتھ لگ گیا ہے فائل فوٹو بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا ایک اور ثبوت ہاتھ لگ گیا ہے

بھارت کا پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا ایک اور ثبوت ہاتھ لگ گیا۔ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم کو ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ بھارت کی پشت پناہی پر روشنیوں کے شہر میں تخریبی کاروائیوں کے لیے فنڈنگ اکٹھی کر کے کے بیرون ملک بھیجوانے والا بھارتی آلہ کار قانون کی گرفت میں آ گیا۔

ایف آئی اے انسداددہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے وابستہ ملزم یاسین کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، گرفتارملزم حوالہ ہنڈی کی جانب سے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی۔

گرفتار ملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں،جبکہ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہے ۔ اس سے پہلے بھی بھارت کے کئی کارندے قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store