کورونا وائرس: پاکستان میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5,988 جبکہ 1,446 مریض صحتیاب

کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد فائل فوٹو کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی 107 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے مریضوں کی تعداد 5,988 تک پہنچ گئی ہے۔

 پاکستان میں آج کورونا وائرس سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 107 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5,988 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 107 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ 35 اور خیبرپختونخوا 38 میں ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 28، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 66 کیسز سامنے آئے اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1518 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کےمطابق آج مزید 8 افراد صحتیاب ہوکر گھروں پر چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 427 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج کورونا کےمزید  کیسز رپورٹ ہوئے اور  صوبے میں اب تک کیسز کی مجموعی تعداد 2945 ہوگئی ہے جب کہ 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں 701 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 992 تبلیغی ارکان، 1074 عام شہری اور 89 قیدی کورونا میں مبتلا ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 508 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں بدھ کو مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 240 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں کورونا کے 137مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بدھ کو نئے کیسز اور تین ہلاکتیں سامنے آئیں۔ صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 865 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 178 ہوچکی ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بدھ کو ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد43 ہو گئی ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 175 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store