ایل او سی: بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، بچہ شہید اور 4 شہری زخمی

پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے فائل فوٹو پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جن میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بروہ ڈھڈنیال رکھ چکری اور چری کوٹ سیکٹر پر بلاا شتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ محمد حسیب شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ محمد حسیب ڈھنڈنیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہوا جب کہ بروہ، رکھ چکری، چری کوٹ سیکٹر پر ایک خاتون،72 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری شدید زخمی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

install suchtv android app on google app store