بھارت میں شائقین نے سٹار فٹبالر کو بھی نہ بخشا، ہجوم نے میسی پر بوتلیں برسا دیں

میسی فائل فوٹو میسی

لیونل میسی کے گوئٹ ٹور کے کولکتہ سٹاپ پر جشن کی امیدیں ہنگامے میں بدل گئیں، جب سالٹ لیک سٹیڈیم میں انتظامی کوتاہی کے باعث ہجوم پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مایوس مداحوں نے پوسٹر توڑے، بوتلیں پھینکی اور احتجاج شروع کر دیا. شائقین کو اس بات کا احساس ہوا کہ اسٹیڈیم میں رسائی اور نظر آنے کی سہولیات توقع کے مطابق نہیں ہیں۔

صورتحال جلد ہی کشیدہ ہو گئی اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ میسی صرف 10 منٹ اسٹیڈیم میں رہے اور دیگر VVIPs کے ساتھ انہیں فوری طور پر باہر نکالا گیا۔

اسٹار فٹبالر لائنل میسی کا دورہ بھارت، بھارتیوں نے آداب میزبانی بھلادئیے

کئی مداح جو گھنٹوں انتظار کے بعد سٹار کو دیکھنے آئے تھے، بغیر میسی کو قریب سے دیکھے مایوس ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر منظرنامے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جن میں ہنگامہ اور انتشار واضح دکھائی دے رہا ہے،۔ یہ موقع جو بھارتی فٹبال کے شائقین کے لیے تاریخی اور خوشیوں بھرا ہونا چاہیے تھا، افسوسناک بنا۔

install suchtv android app on google app store